Monday 20 August 2018

اہم ترین اعمال روزِ عرفہ

 روزِ عرفہ 


سال بھر کے دنوں کا بادشاہ
یومِ عرفہ 21 اگست 2018 بروز منگل
جسطرح کوئی بھی رات شب قدر کے برابر فضیلت نھیں رکھتی،
اسی طرح سال بهر کا کوئی بهی دن، روزِ عرفہ کے بربر فضیلت و اهمیت نہیں رکهنا.
یہی وجہ هے کہ
اللہ تعالی جتنے جہنمی عرفہ کے دن آزاد کرتا هے اتنے سال بھر میں بھی آزاد نہیں کرتا.
عرفہ کے دن جتنے لوگوں کو نجات ملتی ہے، اتنی سال بهر میں نہیں ملتی.
دنیاوی جہنم سے آزاد کرنے
اور نجات کا مطلب یہ هے
کہ گناهوں سے پاک کرتا هے، لغزشوں سے معاف کرتا هے
اور اس طرح اسبابِ بدبختی و بربادی محو کر دیتا هے.
یاد رکهئے
بعض گناہ صرف عرفہ کے دن بخشے جاتے ہیں.
.....
اہم ترین اعمال:
 
-------------
-   سب کیلئے دل سے دعا کریں، خصوصاً انکے لئے جن سے آپ ناراض ہیں.
اس طرح آپ کی روح پاک و سالم اور نہایت وسیع و باظرف ھو گی.
.
-    غسل کرنا (نیت: غسلِ روزِ عرفہ قربتاً الی الله)
.
-   روزه رکهنا – بہت اهم، بہت مؤثر
...  جو بعض احادیث کے مطابق دو سال کا کفارہ هے.
.
-  صدقہ ضرور دیں،
کسی غریب کی مدد کریں. لیکن  عام دنوں سے زیادہ صدقہ دیں.
.
-   امام حسین (ع)  کی زیارت پڑھنا.
توجہ اور عشق و اشک کیساتھ
.
- دعائے روز عرفہ پڑھنا
 
امام حسین(ع)  سے نقل شدہ دعائے عرفہ پڑهنا. نہایت اهم دعا هے. 

اگر
مؤمنین کے اجتماع کیساتھ پڑھے تو دعا کی قبولیت یقینی هوتی هے.
بہتر ہے کہ دعائے عرفہ پڑھنے سے پہلے کم از کم ایک دفعہ اس کا مکمل ترجمہ پڑھ لے.
.
- روز عرفہ  نماز عصر کے بعد
دعاء عرفہ پڑھنے سے قبل،
زیر آسمان دو رکعت نماز بجا لائے اور اپنے گناہوں کا اقرار و اعتراف کرے تاکہ اسے عرفات میں حاضری کا ثواب ملے اور اس کے گناہ معاف ہوں۔
دو رکعت نماز کا طریقہ:
پہلی رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد سورۃ توحید
اور دوسری رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد سورۃ کافرون پڑھے.
نیت: دو رکعت نماز روز عرفہ پڑھتا هوں قربتاً الی الله
.
.
اعمال اور دعاؤں کیلئے یہ لنک:
https://www.youtube.com/watch?v=9sKD8W8Dp7I
.

جو لوگ کسی دعائیہ اجتماع میں شرکت سے محروم ہیں
وہ یہ ویڈیو دیکھ کر اسی کیساتھ دعا پڑھیں
https://www.youtube.com/watch?v=lM5ur-BuM24
ایکدوسرے کو اطلاع دینا
اور ساتھ دعا میں لیجانا نہ بهولئے.
یہ بظاهر آسان کام آپ کی تقدیر بدل سکتے ہیں.

همیں بهی دعاؤں میں فراموش نہ کریں.