Sunday 12 August 2018

پہلی ذی الحجہ کے اعمال

پہلی ذی الحجہ کے اعمال:

اس میں  چند ایک اعمال ہیں


  (1)  روزہ رکھے اس کا ثواب اَ سیّ (80) مہینوں  کے روزے رکھنے کے ثواب کے برابر ہے ۔
(2)  جو شخص کسی ظالم سے خوف زدہ ہو وہ آج کے دن یہ کلمات کہے تاکہ حق تعالیٰ اسے ظالم کے شر سے محفوظ فرمائے وہ کلمات یہ ہیں :
حَسْبِی حَسْبِی حَسْبِی مِنْ سُؤالِی عِلْمُکَ بِحالِی
مجھے کافی ہے مجھے کافی ہے مجھے کافی ہے سوال کی نسبت میرے حال سے متعلق تیرا علم۔
واضح ہو کہ آج کے دن ہی حضرت ابراہیمؑ کی ولادت ہوئی تھی اور  روایت کے مطابق امیر المومنینؑ کے ساتھ حضرت فاطمہ الزہراؑکی تزویج بھی اسی دن ہوئی ۔




(3) چار  رکعت نماز  حضرت فاطمہ الزہراؑ
نماز حضرت فاطمہ الزہراؑبجالائے- یہ نماز چار رکعت ہے دو دو کرکے پڑھیں, ہر رکعت میں  سورہ الحمد کے بعد پچاس مرتبہ سورہ توحید اور بعداز نماز تسبیح فاطمہ الزہرا ؑپڑھیں اور پھر یہ دعا پڑھیں:
سُبْحانَ ذِی الْعِزِّ الشَّامِخِ الْمُنِیفِ، سُبْحانَ ذِی الْجَلالِ الْباذِخِ الْعَظِیمِ،
پاک ہے وہ جو بلند و بالا عزت کا مالک ہے پاک ہے وہ صاحب جلالت شان و عظمت والا
سُبْحانَ ذِی الْمُلْکِ الْفاخِرِ الْقَدِیمِ، سُبْحانَ مَنْ یَریٰ ٲَثَرَ النَّمْلَۃِ فِی الصَّفا،
پاک ہے وہ قدیمی قابل فخر حکومت کا مالک پاک ہے وہ جو چٹیل پتھر پر چیونٹی کے پاؤں  کا نشان دیکھتا ہے
سُبْحانَ مَنْ یَریٰ وَقْعَ الطَّیْرِ فِی الْھَوائِ، سُبْحانَ مَنْ ھُوَ ھٰکَذا وَلَا ھٰکَذا غَیْرُہُ۔
پاک ہے وہ جو فضا میں  پرندے کے اڑنے کے خط دیکھتا ہے پاک ہے وہ جو ایسا ہے اور اس کے سوا کوئی ایسا نہیں  ۔
(4) زوال سے آدھ گھنٹہ پہلے دو رکعت نماز پڑھیں کہ ہر رکعت میں  سورہ الحمد کے بعد دس دس مرتبہ سورہ توحید آیۃ الکرسی اور سورہ قدر پڑھیں,
جزاک اللله