Sunday, 28 May 2017

Khutba e mola Ali without Alif subhanallah

مولا علی علیہ السلام کا خطبہ بغیر الف
(خطبہ مونقہ)
================================================
یہ خطبہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے معجزات میں شمار کیا جاتا ہے ۔ اس خطبہ میں اول تا آخر ایک لفظ بھی ایسا نہیں ہے جس میں الف ہو حالانکہ عربی زبان میں الف ایسا حرف ہے جو سب سے زیادہ مستعمل ہے۔
مظالب السئول میں لکھا ہے کہ ایک روز جناب رسول کریم اور چند اصحاب ایک مقام پر جمع تھے اور بحث شروع ہوئی کہ
"حروف تہجی میں کون سا حرف ایسا ہے جس کے بغیر کوئی جملہ پورا نہیں ہو سکتا اور الفاظ میں جس کا سب سے زیادہ استعمال یو سب نے اتفاق کیا کہ الف کے بغیر کلام کرنا نا ممکن ہے۔"
اس محفل میں حضرت علی علیہ سلام بھی موجود تھے۔ یہ سنتے ہی مولاۓ کائنات نے فی البدیہ یہ خطبہ ارشاد فرمایا۔ یہ خطبہ عربی زبان میں نہ صرف کمال کا آئینہ دار ہے بلکہ اسکا اردو ترجمہ پڑھ کر انسان حیرت میں ڈوب جاتا ہے۔ ایک مرتبہ ضرور مطالعہ فرمائیے۔
عربی:
====================
حمدت حمدہ و عظمت منہہ و سبقتہ نعمتہ وسبقت غضبہ رحمۃ وتمت کلمۃ ونفذت مشیۃ و بلغت حجتہ و عدلت قضیۃ حمدتہ a حمد مقر بر بوبیتہ متخفیع بعبودیہ منفعد من خطیتہ معترف بتوحیدہ مستعید من و عیدہ
مومل من ربہ مغفرتہ تنجیہ یوم یشغل عن فضیلتہ دینیہ ہ وتستعینہ و نستر شدُہ و نستھدیتہ و نومن بہ ونتوکل علیہ و شھدت لہُ تشھدُ عبد مخلص موقن و فردتہ تفرید مومن متیقن و وحدتُہ توحید عبد مذ عن لیس لہُ شریک فی ملکہ ولم یکن لہُ ولی سھیم فی صفحہ جل عن مشیرو وزیر و عون و معین و نضیرو نظیر علم فثر وبطر فخبر و ملک فقھر دعصی فغفروحکم فعدک و تکرم و تفضل لم یزل ولن یزول لیس کمثلہ شی و ھو قبل کل شی رب متعزز بعزتہ مُتفرد متمکن بقوتہ متقدس بعلوہ متکبرہ یعموہ لیس یدرکہ بصرولم یحط نظر قوی منیع بصیر سمیع روف رحیم ہ عجز عن وصفہ من یصفہ وضل عن نعتہ من عرفہ ترب فبعد وبعد فقرب یجیب دعوتہ من یدعوہ و یرفعہ ویجوہ ہ ذرُلطف خفی و بطش قوی ورحمتہ موسعتہ وعقوبہ موجعہ رحمتہ جنہ عریضہ مونقتہ وعقوبتہ حجیم ممدودتہ موبقَتہ ؛
وشھدتَ بیعث محمد رسولہ و عبدہ وصفیہ ونبیہ و مجیبہ و حبیبہ و خلیلہ بعثہ فی خیر عصر وحین فعقرتہ و کفر رحمتہ بعبدہ م منہ لمزیدہ ختم بہ نبوتہ وشید بہ حجہ لو عظ ونصح وبلغ وکدح روف بکل مومن رحیم سخی رضی ولی ڑکی علیہ رحمتہ وتسلیم و برکتہ و تعظیم و تکریم من بر غفور رحیم قریب مجیب وصیتکم معشرمن حضرلی بوصیتہ ربکم و زکرتکم بسنتہ نبیکم تعلیکم برھبتہ تسکن قلوبکم وخثیتہ تذری رموعکم وتقیتہ تنجیکم قبل یوم یبلکم و قذھلکم
یومَ یفوزنیہ من ثقل وزن حسنتہ و حف وزن سیتہ ولتکن مسلتکم و تملقلم مسلتکم خضوع و شکر و خشوع بتوبتہ و نزوع م مدم و رجوع و یغتنم منکم کل فعتنیم صسحتہ قبل سقمہ و شبیہ قبل ھرمہ و غیہ قبل فقرہ و فرغہ قبل شغلہ و حضرتہ قبل سفرہ و تھونہ قبل تکسیر و تھرم و تمرض و تسقم یملہ طبیہ و یعرض عنہ حبیبہ و ینقطع عمرہ و یتغیر عقلہ ہ
تم قیل مو عوت و حسمہ منھوک ثم جدفی نزع شدید و حضرہ کل قریب و بعید فشخص بصرہ و طمع نظرہ و رشح جبینہ و عطف عینینہ و سکن حنینہ وجدب نفسہ و بکتہ عرسہ و حفر رمسہ وییتم ولدہ ؛
و تغرق عنہ عدوہ و فصم جمعہ وذھب بصرہ وسمعہ و مددو جرد و عری و غسل و نشف و سبجی و یسط لہ وحصی و نشر علیہ کفنہ وشد منہ ذقنہ وقمص و عمِمَ وَ دِع و سلم و جمل فوق سریر و صلی علیہ تکبر بغیر سجود و تعفیر و نقل من دور مز خرفیتہ و قصور مشیدتہ وحجر منجدتہ و جعل فی ضریح لمجود و ضیق مر مود بلین منضود م مسقف بجلمود و ھیل علیہ عفرُہ و حسی علیہ مدرہ و تحقیق حدرہ وتسی خبرہ و رجع عنہ ولیہ و صفیہ وندیمہ نسیبہ و حمیمہ وتبدل بہ قرینہ وحبیبہ نھو حشو قبر و ر ھین قفیر یسعی بجمہ دور قبرہ ویسیل صدیدہ من منخرہ لیحق تربتہ لحمہ و ینشف دمہ بجنبیتہ و بر عظمہ حتی یوم حشرہ فینشر من قبرہ حین ینفح فی صور و یدعی بحشر و نشور فتم بعرت قبرو و حصلت سریرتہ صدور و جیی بکل نبی وصدیق وشھید و توحد للفضل قدیر لعببدہ خبیر بصیر فکم من ذفرتہ تعنمہ وفسرتہ تضنیہ فی موقف مھیل م مشہد جلیل بین یدی ملک عظیم و بکل صغیر و کبیر علیم و حنیذ ملحقہ عرقہ ویحضرہ قلقہ عبرتہ غیر موجومتہ و صرختہ غیر مسحموعتہ م حجتہ غیر مقبولتہ و نبینت جریرتہ و نشر صحیفہ فنظر فی سوءِ عملہ شھدتُ علیہِ علیُہ بنظرہ و یدہ بطشہ و رجلہ بنحطوہ و فرجہ بمسہ و جلدہ بلمسہ فسلسل جیدہ خلت یدہ ہ
و سیق ظحب وحد ہ فرو دجھنم بکرب و شدتہ نظل یعذب فی حجیم و یسقی شربتہ من حمیم تشوی و جھُہ و تستلخ جلدہ و تضربہ زبینتہ لمقمع من حدید و یعور جلدہ بعد نضجہ کجلد جدید یستغیث فتعرض عنہ خزنتہ جھنم و یستصرخ یلبث حُقبتہ یندم نعوذ بربّ قدیر من شرکل مضیر و نسلہ عفو من رضی عنہ و مغفرتہ من قبلبہ ہ
نھوولی مسلتی و منجح طلبتی فمن نحرح عن تعذیب ربہ حعل فی جنتہ بعزتہ و خلدنی فصور مشیدتہ م ملک بحور عین و حفدتہ و طیف علیہ بللوا رسکن خطیرتہ تدس و تقلب فی لعیم و سقی من تسنیم و شرب من عین سلسبیل و مزج لہ بزنجبیل مختم یمسک م عبیر مستدیم لِلمک مستشعر للسرو ریشرب من خمور فی روض مغدق لیس یصدع م شربہ ولیس ینڑف لبہ ھذہ منزلہ من فشی ربہ وحذر نفسہ معصیہ و تلک عقبوبتہ من حجد مشیتہ و سولت لہ نفسہ معصیتہ فھوقول تصل و حکم عدل و خیر قصص قص و وعظ بہ نض تنزیل من حکیم حمید نزل بہ روح قدس مبین علی قلب نبی مھتدرشید صلت علیہ رسل سفرتہ مکرمون بررتہ عذت برب علیم رحیم کریم من شرکل عدولعین جیم فلیتضرع متضرعکم و تھل مبتھلکم ولیستغفر کل مربوب منکم لی ولکم وحسبی ربی وحدُہُ ہ
اردو ترجمہ:
=======================
حمد کر تا ہوں میں اس کی جس کا احسان عظیم ہے اس کی نعمت وسیع و کامل ہے اور اس کے غضب پر سبقت رکھتی ہے اس کی حجت پہنچ چکی ہے اور اس کا فیصلہ مبنی بر عدل ہے ۔
اس کی حمد اس طرح کرتا ہوں جس طرح اس کی ربوبیت کا اقرار کرنے وال اس کی عبودیت میں فروتنی کرنے وال خطاؤں سے پرہیز کرنے والا اس کی توحید کا اعتراف کرنے والا اور اس کے قہر سے پناہ مانگنے والا کرتا ہے۔
اپنے رب سے مغفرت اور نجات کا امیدوار ہوں اس روز جب کہ ہر شخص اپنی اولاد اور عزیزوں سے بے پرواہ ہو گا ہم اس سے مدد و ہدایت چاہتے ہیں میں اس بندہ خالص کی طرح گواہی دیتا ہوں جو اس کے وجود کا یقین رکھتا ہو اس کے ملک میں کوبھی اس کا شریک اور اس کی کائینات میں کوئی اس کا ولی یا حصہ دار نہیں اس کی شان اس سے ارفع و اعلی ہے کہ اس کا کوئی مشیر وزیر مددگار معین یا نظیر ہو۔
وہ سب کا حال جانتا ہے اور عیب پوشی کرتا ہے وہ باطن کی حالت سے واقف ہے اس کی بادشاہت سب پر غالب ہے ۔ اگر گناہ کیا گیا تو وہ معاف کر دیتا ہے اور عدل کے ساتھ حکم دیتا ہے۔ وہ فضل و کرم کرتا ہے نہ اس کو کبھی زوال آیا نہ آۓ گا اور کوئی اس کی مثل نہیں وہ ہر شۓ کے پہلے سے پرودگار ہے وہ اپنی ہی عزت و بزرگی سے غالب ہے اور اپنی قوت سے ہر شے پر ممکن ہے اپنی عالی مرتبی سے مقدس ہے اپنی رفعت کی وجہ اس میں کبر یائی ہے ۔ نہ آنکھ اس کو دیکھ سکتی ہے نہ نظر اس کا احاطہ کر سکتی ہے وہ قوی برتر بصیر ہر بات کا سننے والا اور مہربان و رحیم ہے ۔ جس شخص نے بھی اس کا وصف کرنا چاہاعاجر ہوگیا (نہ کر سکا)۔ جس نے (اپنے فہم میں) اس کو پہچانا اس نے خطا کی وہ باوجود نزدیک ہونے کے دور ہے۔ اور دور ہونے کے باوجود قریب ہے جو اس سے دعا کرتا ہے وہ قبول کرتا ہے۔ اور روزی دیتا ہے اور محبت کرتا ہے وہ صاحب لطف خفی ہے اس کی گرفت قوی ہے او عنایت بہت بڑی ہے اس کی رحمت وسیع ہے اس کا عذاب دردناک ہے اس کی رحمت جنت ہے جو وسیع اور حیرت انگیز ہے اس کا عذاب دوزخ ہے جو مہلک اور پھلا ہوا ہے۔
گواہی دیتا ہوں میں کہ محمدۖ اس کے رسول بندہ صفی نبی محبوب دوست اور برگزیدہ ہیں ان کو ایسے وقت مبعوث بہ رسالت کیا جبکہ زمانہ نبی سے خالی تھا اور کفر کا دور دورہ تھا وہ اس کے بندوں پر رحمت ہیں مزید براں اپنی بنوت کو ان پر ختم اور اپنی حجت کو مضبوط کر دیا۔ پس انہوں نے وعظ فرمایا اور نصیحت کی اور حکم خدا بندوں کو پہنچایا اور ہر طرح کی کوشش کی وہ پر مومن پر مہربان ہیں وہ رحیم سخی اور اس کے پسندیدہ اور پاکیزہ ولی ہیں ان پر خدا کی جانب سے رحمت و سلام برکت وعظمت و اکرام ہو جو بخشنے والا قریب اور دعا قبول کرنے والا ہے ۔
اے حاضرین مجلس میں تمہیں تمہارے پروردگار کا حکم سناتا ہوں جو مجھے پہونچا ہے اور وصیت کرتا ہوں اورتمہیں تمہارے پغیمبر کی سنت یاد دلاتا ہوں- تمھیں چاہیے کہ خدا سے ایسا ڈرو کہ آنکھوں سے آنسو جاری ہو جائیں اور ایسی پرہیزگاری اختیار کرو کہ جو تم کو نجات دلاۓ قبل اس کے آزمائش کا دن آ جاۓ اور تم پریشانی میں گم ہو جاؤ اس روز وہی شخص دستگار ہو گا جس کے ثواب کا پلہ بھاری اور گناہوں کا پلہ ہلکا ہوگا تم کو چاہیۓ کہ جب بھی اس سے دعا کرو تو بہت ہی عاجزی اور گڑگڑا کے توبہ اور خوشامد اور ذلت کے ساتھ کرو اور دل سے گناہوں کا خیال دور کر کے ندامت کے ساتھ خدا کی طرف رجوع ہو۔
تم کو چاہیے کہ بیماری سے قبل صحت کو اور بڑھاپے سے پہلے جوانی کو فقر سے پہلے فراغ بالی کو اور سفر سے پہلے حضر کو اور کام میں مشغول ہونے سے پہلے فراغت کو غنیمت جانو ایسا نہ ہو کہ پیری آ جاۓ اور تم سب کی نظروں میں ذلیل و خوار ہو جاؤ یا مرض حاوی ہو جاۓ اور طبیب رنج میں مبتلا کرے اور احباب روگردانی کریں عمر منقطع ہو جاۓ اور عقل میں فتور آ جآۓ
پھر کہا جاتا ہے کہ بخار کی شدت سے حالت خراب ہو گئی اور جسم لاغر ہو گیا پھر جان کنی کی سختی ہوتی ہے اور قریب و بعید کا ہر اس کے پاس آتا ہے اور اس کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں پتلیاں پھر جاتی ہیں پیشانی پر پسینہ آتا ہے ناک ٹیڑھی ہو جاتی ہے اور روح قبض ہو جاتی ہے اس کی زوجہ رونے پیٹنے لگتی ہے قبر کھودی جاتی ہے اور اس کے بچے یتیم ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ (یعنی ساتھی) متفرق ہو جاتے ہیں۔ اعضا شکستہ ہو جاتے ہیں اور بینائی و سماعت جاتی رھتی ہے پھر اس کے سیدھا الٹا دیتے ہیں اور لباس اتار کر غسل دیا جاتا ہے اور کپڑے سے جسم پونچھتے ہیں اور خشک کر کے اس پر چادر ڈال دی جاتی ہے اور ایک بچھا دی جاتی ہے اور کفن لایا جاتا ہے اور عمامہ باندہ کر رخصت کر دیتے ہیں اور پھر جنازہ اٹھایا جاتا ہے اور بغیر سجدہ و تعفیر کے صرف تکبیر کے ساتھ اس پر نماز پڑھی ہی جاتی ہے آراستہ طلا کر اور مضبوط محلوں سے نفیس فرش والے کمروں سے لا کر اس کو تنگ لحد میں ڈال دیتے ہیں او رتہ بہ تہ اینٹوں سے قبر بنا کر پتھر سے پاٹ کر اس پر مٹی ڈال دی جاتی ہے اور ڈھیلوں سے پر کر دی جاتی ہے ۔ میت پر وحشت چھا جاتی ہے مگر کسی کو معلوم نہیں ہوتا۔ دوست و عزیز اس کو چھوڑ کر پلٹ جاتے ہیں اور سب بدل جاتے ہیں اور مردہ قبر پر کیڑے دوڑتے پھرتے ہیں اس کی ناک سے پیپ بہنے لگتی ہے اور اس کا گوشت خاک ہونے لگتا ہے اس کا خون دونوں پہلوں میں خشک ہو جاتا ہے اور ہڈیاں بوسیدہ ہو کر مٹی ہونے لگتی ہیں وہ روز قیامت تک اسی طرح رہتا ہے یہاں تک کہ خدا پھر اس کو زندہ کر کے قبر سے اٹھاتا ہے۔
جب صور پھونکا جاۓ گا تو وہ قبر سے اٹھے گا اور میدان حشر و نشر میں بلایا جاۓ گا اور اس وقت اہل قبور زندہ ہوں گے اور قبر سے نکالے جائیں گے اور ان کے سینہ کے راز ظاھر کیۓ جائیں گے اور پر نبی صدیق و شہید حاضر کیا جاۓ گا اور فیصلہ کے لیۓ رب قدیر جو اپنے بندوں کے حالات سے آگاہ ہے جدا جدا کھڑا کرے گا۔ پھر بہت سی آوازیں اس کو پریشانی میں ڈال دیں گی اور خوف و حسرت سے وہ لاغر ہو جاۓ گا اور اس بادشاہ عظیم کے سامنے جو پر چھوٹے اور بڑے گناہ کو جانتا ہے ڈرتا ہوا جاضر ہو گا اس وقت گناہوں کی شرم سے اس قدر پسینہ بہے گا کہ منہ تک آ جاۓ گا اور اس کو اس سے قلق ہو گا۔ وہ بہت کچھ آہ و فریاد کے گا مگر کوئی شنوائی نہ ہو گی اس اور اس کے سب گناہ ظاھر کر دیۓ جائیں گے اور اس کا نامہء اعمال پیش کیا جاۓ گا ۔ پش وہ اپنے اعمال بد کو دیکھے گا اور اس کی بدنظری کی اور ہاتھ بیجا مارنے کی اور پاؤں (برے کام کے لیۓ) جانے کی اور شرم گاہ بدکاری کی اور جلد مس کرنے کی گواہی دیں گے ۔ پس اس کی گردن میں زنجیر ڈال دی جاۓ گی اور مشکیں باندھ دی جائیں گی۔
پھر کھینچ کر جہنم میں ڈال دیا جاۓ گا اور وہ روتا پیٹتا داخل جہنم ہو گا ۔ جہاں اس پر سخت عذاب کیا جاۓ گا ۔ جہنم کا کھولتا ہوا پانی اس کو پینے کو ملے گاجس سے اس کا منہ جل جاۓ گا۔ اس کھال نکل جاۓ گی۔ فرشتہ آہنی گرزوں سے اس کو ماریں گے اور کھال اڑ جانے کے بعد نئ کھال پھر پیدا ہوگی وہ بہت کچھ اہ و فریاد کرے گا مگر خزانہ جہنم کے فرشتے اس کی طرف سے منہ پھیر لیں گے ۔ اس طرح ایک مدت دراز تک وہ عذاب میں مبتلا اور نادم رہے گا اور استغاثہ کرتا رہے گا۔
میں پروردگار قدیر سے پناہ مانگتا ہوں کہ وہ مجھے پر مضر شۓ کے شر سے محفوظ رکھے اور میں اس سے ایسی معافی کا خواستگار ہوں جیسے اس نے کسی شخص سے راضی ہو کر اس کو عطا کی ہو اور ایسی مغفرت چاہتا ہوں جو اس نے قبول فرمائی ہو۔
پس وہی میری خواہش پوری کرنے والا اور مطلب کا بر لانے والا ہے جو شخص مستحق عذاب نہیں ہے وہ بہشت کے مضبوط محلوں میں ہمیشہ رہے گا اور حورعین و خادم اس کی ملک ہوں گے جام ہاۓ کوثر سے سیراب ہو گا اور خطیرہء قدس میں مقیم ہو گا۔ نعمت ہاۓ بہشت میں متصرف رہے گا اور نہر تسنیم کا پانی پیۓ گا اور چشمہ سلسبیل سے جس میں سونٹہ ملی ہوئی ہے اور مشک و عنبر کی مہر لگی ہوئی ہے سیراب ہو گا اور وہاں کا دائمی مالک ہوگا وہ معطر شراب پیۓ گا مگر اس سے خمار ہو گا اور نہ حواس میں فتور یہ منزلت اس شخص کی ہے جو خدا سے ڈرتا اور گناہوں سے تچتا ہے اور وہ عذاب اس شخص کے لیۓ ہے جو اپنے خالق کی نافرمانی کرتا اور خواہشات نفسانی سے گناہوں کا مرتکب ہوتا ہے پس یہی قول فصیل اور عادلانہ حکم ہے اور بہترین قصہ و نصحت ہے جس کی صراحت خداوند حکیم و حمید نے اس کتاب میں فرمائی ہے جو روح القدس نے ہدایت یافتہ راست باز پیغمبر کے قلب پر نازل کیا میں پروردگار علیم و رحیم و کریم سے پناہ مانگتا ہوں کہ وہ مجھ کو ہر دشمن لعین و رجیم کے شر سے بچاۓ پس اس کی بارگاہ میں عاجزی کرنے والوں کو چاہیۓ کہ عاجزی کریں اور دعا کرنے والے دعا کریں اور تم میں سے ہر شخص میرے اور اپنے لیۓ استغفار کرے میرا پروردگار تنہا میرے لیے بس ہے۔
(شرح نہج البلاغہ جلد 4)
نوٹ: - یہ خطبہ ان کتب میں بھی مرقوم ہے جمع الجوامع(سیوطی) کفایت الطالب ۔ محمد بن مسلم شافعی ، اس کے رجال میں ابولحسن الخلال ۔ احمد بن محمد بن ثابت بن بندار، جری بن کلب وغیرہ ہیں۔ 437، سے 634 تک یہ خطبہ جامعہ دمشق کے درمیان ادبیہ عربیہ میں شریک تھا۔

Monday, 22 May 2017

Nohey collection on google app

Hi, I would like to share you an useful app: Nohay Collection. Using: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.evagesolutions.listennohay

Sunday, 14 May 2017

Picture of sun & moon together ***subhanAllah!!!

A German photograher had fixed 16 cameras to get this shot for which he had to wait for 62 days. Touch the screen and you can see the moon and sun together. This can be only seen again in 2035. Enjoy the shot.

Thursday, 4 May 2017

Sabaq ameez story

ایک بازار سے ایک مغرور بندہ گذر رہا تھا کہ اس کی نظر سر پر ایک ڈول اٹھائے عورت پر پڑی، اس نے اسے آواز دیکر روکا اور نخوت سے پوچھا: اے مائی، کیا بیچ رہی ہو؟
عورت نے کہا: جی میں گھی بیچ رہی ہوں۔
اس شخص نے کہا: اچھا دکھاؤ تو، کیسا ہے؟
گھی کا وزنی ڈول سر سے اتارتے ہوئے کچھ گھی اس آدمی کی قمیض پر گرا تو یہ بہت بگڑ گیا اور دھاڑتے ہوئے بولا: نظر نہیں آتا کیا، میری قیمتی قمیض خراب کر دی ہے تو نے؟ میں جب تک تجھ سے اس قمیض کے پیسے نا لے لوں، تجھے تو یہاں سے ہلنے بھی نہیں دونگا۔
عورت نے بیچارگی سے کہا؛ میں مسکین عورت ہوں، اور میں نے آپ کی قمیض پر گھی جان بوجھ کر نہیں گرایا، مجھ پر رحم کرو اور مجھے جانے دو۔
اس آدمی نے کہا؛ جب تک تجھ سے دام نا لے لوں میں تو تجھے یہاں سے ہلنے بھی نہیں دونگا۔
عورت نے پوچھا: کتنی قیمت ہے آپ کی قمیض کی؟
اس شخص نے کہا: ایک ہزار درہم۔
عورت نے روہانسا ہوتے ہوئے کہا: میں فقیر عورت ہوں، میرے پاس سے ایک ہزار درہم کہاں سے آئیں گے؟
اس شخص نے کہا: مجھے اس سے کوئی غرض نہیں۔
عورت نے کہا: مجھ پر رحم کرو اور مجھے یوں رسوا نا کرو۔ ابھی یہ آدمی عورت پر اپنی دھونس اور دھمکیاں چلا ہی رہا تھا کہ وہاں سے کہ ایک نوجوان کا گزر ہوا۔ نوجوان نے اس سہمی ہوئی عورت سے ماجرا پوچھا تو عورت نے سارا معاملہ کہہ سنایا۔
نوجوان نے اس آدمی سے کہا؛ جناب، میں دیتا ہوں آپ کو آپ کی قمیض کی قیمت۔ اور جیب سے ایک ہزار درہم نکال کر اس مغرور انسان کو دیدیئے۔
یہ آدمی ہزار درہم جیب میں ڈال کر چلنے لگا تو نوجوان نے کہا: جاتا کدھر ہے؟
آدمی نے پوچھا: تو تجھے کیا چاہیئے مجھ سے؟
نوجوان نے کہا: تو نے اپنی قمیض کے پیسے لے لیئے ہیں ناں؟
آدمی نے کہا: بالکل، میں نے ایک ہزار درہم لے لیئے ہیں۔
نوجون نے کہا: تو پھر قمیض کدھر ہے؟
آدمی نے کہا: وہ کس لیئے؟
نوجوان نے کہا: ہم نے تجھے تیری قمیض کے پیسے دیدیئے ہیں، اب اپنی قمیض ہمیں دے اور جا۔
آدمی نے گربڑاتے ہوئے کہا: تو کیا میں ننگا جاؤں؟
نوجوان نے کہا: ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں۔
آدمی نے کہا: اور اگر میں یہ قمیض نا دوں تو؟
نوجوان نے کہا: تو پھر ہمیں اس کی قیمت دیدے۔
اس آدمی نے پوچھا: ایک ہزار درہم؟
نوجوان نے کہا: نہیں، قیمت وہ جو ہم مانگیں گے۔
اس آدمی نے پوچھا: تو کیا قیمت مانگتے ہو؟
نوجوان نے کہا: دو ہزار درہم۔
آدمی نے کہا؛ تو نے تو مجھے ایک ہزار درہم دیئے تھے۔
نوجوان نے کہا: تیرا اس سے کوئی مطلب نہیں۔
آدمی نے کہا: یہ بہت زیادہ قیمت ہے۔
نوجوان نے کہا؛ پھر ٹھیک ہے، ہماری قمیض اتار دے۔
اس آدمی نے کچھ روہانسا ہوتے ہوئے کہا: تو مجھے رسوا کرنا چاہتا ہے؟
نوجوان نے کہا: اور جب تو اس مسکین عورت کو رسوا کر رہا تھا تو!!
آدمی نے کہا: یہ ظلم اور زیادتی ہے۔
نوجوان نے حیرت سے کہا: کمال ہے کہ یہ تجھے ظلم لگ رہا ہے۔
اس آدمی نے مزید شرمندگی سے بچنے کیلئے، جیب سے دو ہزار نکال کر نوجوان کو دیدیئے۔
اور نوجوان نے مجمعے میں اعلان کیا کہ دو ہزار اس عورت کیلئے میری طرف سے ہدیہ ہیں۔

ہمارے ہاں بھی اکثریت کا حا ل ایسا ہی ہے۔ ہمیں دوسروں کی تکلیف اور توہین سے کوئی مطلب نہیں ہوتا لیکن جب بات خود پر آتی ہے تو ظلم محسوس ہوتا ہے۔ اگر معاشرتی طور پر ہم دوسروں کی تکلیف کو اپنا سمجھنا شروع کر دیں تو دنیا کی بہترین قوموں میں ہمارا شمار ہو۔ اگر وقت ملے تو سوچئے گا۔

Wednesday, 3 May 2017

Heat wave warning

KARACHI WEATHER UPDATES:

HEATWAVE WARNING!.

A short term heatwave is likely to effect Karachi and adjoining areas in next 24 hours and will Continue for 3-4 Days (10th - 13th may). Under its influence Temperatures may Rise upto 41'C Where as Feels like Temperature may Rise upto 44-45'C in Karachi However due to a high pressure System Dry air will grip the city WUPK predicts Chances of Heat Stroke to Human Body are upto 65% . (Temperature will be on Peak btw 11-12th April -17)

However this does not mean that we all take this short term heatwave litely WUPK strongly Suggest to take all Necessary Precautions in order to avoid any Related Issues. The Reason for Details on Heatstroke Probability is to Neutralize the FALSE PANIC spread on Social / News Media Regarding the upcoming Heat wave.

PRECAUTIONS DURING A HEAT WAVE:
- Stay Hydrated as much as possible.
- Do Not go Outside IF not necessary.
- Keep Your House Cool
- Eat Light
- KEEP SOME WATER OUTSIDE IN SHADE FOR BIRDS AND OTHER ANIMALS.
(They also Suffer from Such Heated Conditions).

For: Weather Updates PK

How people die in up to 40+ temperature in summer

*دھوپ میں لو لگنے سے موت کیوں ہوتی ہے؟*

ہم سب دھوپ میں گھومتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو دھوپ لگ جانے کی وجہ سے اچانک موت کیوں ہو جاتی ہے؟

👉 ہمارے جسم کا درجہ حرارت ہمیشہ 37 ° ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے، اس درجہ حرارت پر ہی ہمارے جسم کے تمام اعضاء صحیح طریقے سے کام کر پاتے ہیں.

👉 پسینے کے طور پر پانی باہر نکال کر جسم 37 ° سینٹی گریڈ درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے، مسلسل پسینہ نکلتے وقت پانی پیتے رہنا انتہائی مفید اور ضروری ہے.

👉 اس کے علاوہ بھی پانی بہت کارآمد ہے، جسم میں پانی کی کمی ہونے پر ہمارا جسم پسینے کے ذریعے ہونے والے پانی کے اخراج کو روکتا ہے. (یعنی بند کر دیتا ہے)

👉 جب باہر درجہ حرارت 45 ° ڈگری سے زائد ہو جاتا ہے اور جسم کا کولنگ سسٹم ٹھپ ہو جاتا ہے، تب جسم کا درجہ حرارت 37 ° ڈگری سے زیادہ ہونے لگتا ہے.

👉 جسم کا درجہ حرارت جب 42 ° سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے تب خون گرم ہونے لگتا ہے اور خون میں موجود پروٹین پکنے لگتا ہے.

👉 پٹھے کڑک لگتے ہے اس دوران سانس لینے کے لئے ضروری پٹھے بھی کام کرنا بند کر دیتے ہیں.

👉 جسم کا پانی کم ہو جانے سے خون گاڑھا ہونے لگتا ہے، بلڈ پریشر low ہو جاتا ہے، اہم عضو (بالخصوص دماغ) تک خون کی رسائی رک جاتی ہے.

👉 انسان کوما میں چلا جاتا ہے اور اس کے جسم کے ایک کے بعد ایک عضو دھیرے دھیرے کام کرنا بند کر دیتے ہیں، اور اس کی موت واقع ہو جاتی ہے.

👉 گرمی کے دنوں میں ایسے مسائل ٹالنے کے لئے مسلسل پانی پیتے رہنا چاہئے، اس سے ہمارے جسم کا درجہ حرارت 37 ° ڈگری برقرار رہ پائے گا اس بات پر ہمیں توجہ دینا چاہئے.

آنے والے کچھ دنوں میں Equinox اكونكس کے گہرے اثرات خطے کے موسم پر پڑیں گے. کئی علاقے اس کی زد میں ہوں گے.

براہ مہربانی دوپہر 12 سے 3 کے درمیان زیادہ سے زیادہ گھر، کمرے یا آفس کے اندر رہنے کی کوشش کریں.

درجہ حرارت 40 ڈگری کے آس پاس ہوگا.

موسم کی یہ سختی جسم میں پانی کی کمی اور لو لگنے والی صورتحال پیدا کر دے گی.

(یہ اثرات خط استوا کے ٹھیک اوپر سورج چمکنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں.)

براہ مہربانی خود کو اور اپنے متعلقین کو پانی کی کمی میں مبتلا ہونے سے بچائیں.

بلا ناغہ کم از کم 3 لیٹر پانی ضرور استعمال کریں. گردے کی بیماری والے فی دن کم از کم 6 سے 8 لیٹر پانی پینے کی کوشش کریں..

جہاں تک ممکن ہو بلڈ پریشر پر نظر رکھیں. کسی کو بھی لو لگنا یعنی ہیٹ اسٹروک ہو سکتا ہے.

ٹھنڈے پانی کے ساتھ نہائیں. گوشت کا استعمال بند یا کم از کم کریں. پھل اور سبزیاں کھانے میں زیادہ استعمال کریں.

گرمی کی لہر کوئی مذاق نہیں ہے. ایک غیر استعمال شدہ موم بتی کو کمرے سے باہر یا کھلے میں رکھیں، اگر موم بتی پگھل جاتی ہے تو یہ سنگین صورت حال ہے.

سونے کے کمرے اور دیگر کمروں میں 2 نصف پانی سے بھرے اوپر سے کھلے برتنوں کو رکھ کر کمرے کی نمی برقرار رکھی جا سکتی ہے.

اپنے ہونٹوں اور آنکھوں کو نم رکھنے کی کوشش کریں. اور مفاد عامہ میں اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ نشر کریں ۔۔۔